تَجدید ہوتی ہے ۔ بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ حُضُورِ عَلَیْہِ السَّلام پر دُرُود شریف پڑھنا ذِکر خُداوندی عَزَّوَجَلَّ کی اَفْضل ترین قسموں میں سے ہے ۔‘‘(سعادۃ الدارین، المسئلۃ الرابعۃ فی سبب مضاعفۃ اجرالصلاۃ علیہ،ص۵۱)
دُرُود کئی نیکیوں کا مَجْمُوعہ ہے
اِحْیا ء العلوم کی شرح میں ہے حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر پڑھے جانے والے دُرُودِپاک کے ثواب میں (بے پناہ) اِضافہ کردیا جاتا ہے کیونکہ دُرُود شریف مَحض ایک نیکی نہیں بلکہ کئی نیکیوں کا مَجموعہ ہے وہ اس طرح کہ (۱)اللّٰہ عَزَّوَجَلَّپر ایمان کی تجدید ہوتی ہے۔(۲)پھر رسُول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان کی تجدید ہوتی ہے ۔ (۳)پھرآپ عَلَیْہِ السَّلام کی تَعْظِیم کی تجدید ہوتی ہے۔ (۴)پھر آپ عَلَیْہِ السَّلام کے لئے عزَّت وعَظْمَت طلب کی جاتی ہے ۔(۵)پھرروزِقِیامت پر ایمان کی تجدید اورکئی طرح کی بُزرگیوں کی طلب ہوتی ہے ۔ (۶)پھر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِکر کی تجدید ہوتی ہے اور نیکوں کے ذِکرکے وَقت رَحمت نازل ہوتی ہے ۔ (۷) پھر آپ عَلَیْہِ السَّلام کی آل کے ذکر کی تجدید ہوتی ہے کیونکہ آل کی نِسبت بھی آپ عَلَیْہِ السَّلام ہی کی طرف ہے ۔ (۸)اس سے اِظہار ِمَحَبَّت کی تجدید ہوتی ہے کیونکہ خود حُضُور عَلَیْہِ السَّلام نے اپنی اُمَّت سے اپنے اَہلِ قرابت کی مَحَبَّت کے سوا کسی چیز کا سوال