سلام بھیجیں اور ہم اپنے بھائیوں کے سامنے اس کا اَجر و ثواب بیان کریں اور آپعَلَیْہِ السَّلام کی مَحَبَّتکے اِظہار کے پیشِ نظر ان کو اسکی کامل ترغیب دیں ۔‘‘(سعادۃ الدارین،ص۱۰۹ ایضاً )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانامحمدالیاس عطارقادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہمُ الْعَالیَہ نے اس پُر فِتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت و طریقت کاجامع مجموعہ (اسلامی بھائیوں کے لئے ) ’’72 مدنی انعامات ‘‘ بصورتِ سُوالات عطا فرمایا ہے اس میں ایک مَدنی اِنعام یہ بھی ہے : ’’کیا آج آپ نے اپنے شجرہ کے کچھ نہ کچھ اَوراد اورکم از کم ۳۱۳بار دُرُود شریف پڑھ لئے؟‘‘ یہی وَجہ ہے کہ تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا طرّۂ امتیاز ہے کہ اس سے وابستہ اسلامی بھائی اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نہ صرف خود دُرُودِ پاک کی کثرت کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ دُرُود شریف کو اپنے روز و شب کے معمولات میں شامل کرلیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ِ سَیِّدُناشیخ ابوالعباس تیجانی قُدِّ سَ سِرُّہُ النُّورانی نے ایک طالب علم کے پاس خط بھیجااور اس میں بِسْمِ اللّٰہاور صلوٰۃ و سلام کے بعد لکھا کہ میں جس چیز کی تجھے نَصیحت ووصیَّت کرتاہوں وہ یہ ہے کہ َصفا ئے قلب کے ساتھ ظاہر