Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
269 - 645
 نبی محمد  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجے ،اِلَّا کَانَ عَلَیْہِمْ تِرَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، تو قیامت کے دن اس قوم پر ذِلَّت ونُحوست مُسلط ہوگی۔ ‘‘   (سعاد ۃ الدارین، الباب الثالث فیماورد عن الانبیاء والعلماء فی فضل الصلاۃ علیہ، ص۱۰۹)
	سَیّدِی ابُو العبَّا س تیجانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّباّنی نے ’’اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صَلاتَنَا عَلَیْہِ مِفْتَاحاً‘‘(یعنی یاالٰہَ الْعَالَمِیْن! ہماراحُضُور عَلَیْہِ السَّلام پر دُرُود پاک پڑھنا چابی بنادے۔) کی شرح میں  فرمایا :’ ’دُرُود پرھنے والا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعاکرتا ہے کہ اس کا پڑھاہوادُرُودِ پاک غُیوب و مَعارف اور اَنوار و اَسرار کے بند دَروازوں  کے لئے چابی بن جائے۔ جب اس میدانِ( معرفت و اسرار) کی چابی خود حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ مقدسہ ہے تو اس کے حُصول کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلام کی بارگاہ میں  دُرُود و سلام کے نَذرانے بھیجے جائیں  ۔ جواس فَریضہ سے الگ رہا اور اس راہ پر چلنے والے تمام مسلمانوں  سے کٹ گیا تو کٹ ہی گیا اوردُھتکارا گیا اور اس کی قِسمت میں  قُرب خُداوَندی  نہیں   ۔ ‘‘ (سعاد ۃالدارین،ص۱۰۹،ایضاً)
	علَّا مہ شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّبَّانیفرماتے ہیں  :’’ دُرُودِ پاک وہ عَظیم الشَّان عہد ہے جو رسُول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مُتعلِّق ہم سے کیا گیا ہے کہ ہم رسولِ پاک  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر رات دن کثرت سے دُرُود و