بیان نمبر:27
غیبت سے حفاظت کا نُسخہ
حضرت علامہ مَجدُا لدِّین فَیروز آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْہادیسے منقول ہے: جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں ) بیٹھوتو یُوں کہہ لیاکرو،بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَصَلَّی اللّٰہ علٰی مُحَمَّدٍ،(اس کی برکت سے) اللّٰہ عزَّوَجَلَّ تم پر ایک فِرِشتہ مُقرَّرفرمادے گا جوتم کوغیبت سے بازرکھے گااورجب مجلس سے اٹھوتو اس وقت بھی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحیم وَصَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّدٍکہہ لیاکرو تو فِرِشتہ لوگوں کوتمہاری غیبت کرنے سے باز رکھے گا۔(القول البدیع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ،ص۲۷۸)
لَمْحۂ فِکریہ
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ میں فرماتے ہیں :’’ ماں باپ ، بھائی بہن، میاں بیوی، ساس بَہو، سُسَر داماد، نَند بھاوَج بلکہ اہلِ خانہ و خاندان نیز اُستاد و شاگرد، سیٹھ و نوکر ، تاجِر و گاہگ، افسرو مزدور ، مالدار و نادار،حاکم و محکوم، دُنیا دار ودِیندار، بوڑھا ہو یا جوان اَلْغَرض تمام دینی اور دُنیوی شُعبوں سے تعلُّق رکھنے