Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
265 - 645
شریف پر جو اَجر وثواب ملتاہے اس کا دارومدار بھی اسی مَحَبَّت کے جَذبے کے مطابق ہوگا ، پہلے شخص کے دُرُود پڑھنے میں  جَذبہ اس کا ذاتی مَفاد ہے ۔لہٰذا اس کا ثواب بھی اس کے مطابق ملے گا ،یہی حال اس عمل کا ہے ،جو بندہ اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّکے لئے بجالاتا ہے ۔ جب اس نیک عمل پر اُبھارنے والا جَذبہ َربّ کی  عَظْمَت و جلال اور رِفعت وکِبریائی ہو تو اس کا اَجر بھی رَبّ کی عَظْمَت کے مطابق ہوگا اور جب اس عمل پر اُبھارنے والی صرف بندے کی اپنی غرض ہو اور اس کی اپنی ذات کی طرف لوٹنے والا مَفاد ہوتواَجروثواب بھی اسی کے مطابق ہوگا ۔ 
	لہٰذا ہمیں  چاہئے کہ اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں  کہ دُرُودِ پاک اور کسی بھی عملِ صالح سے مَقصود دُنیاوِی اَغراض کا حُصول یامسائل کا حل نہ ہوبلکہ رضائے رَبُّ الانامعَزَّوَجَلَّ اور خوشنودیٔ شہنشاہِ خیرُ الانام صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی ہمارا مطلوب ومقصود ہو۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں  اخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے اور حضورعَلَیْہِ السَّلام پر بکثرت دُرُود و سلام پڑھنے کی توفیق عطافرمائے ۔ 
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
٭…٭…٭…٭…٭…٭