وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ اور زِندگی کوموت سے پہلے۔
(مستدرک،کتاب الرقاق ،۵/۴۳۵،حدیث: ۷۹۱۶ )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت امیرِاہلسنَّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادری رَضَوی دَامَت بَرکاتہُم العالیہ اپنے رسالہ ’’اَنمول ہیرے ‘‘میں ارشاد فرماتے ہیں :’’ واقعی صِحَّت کی قَدر بیمار ہی کر سکتا ہے اور وقت کی قَدر وہ لوگ جانتے ہیں جوبے حَد مصروف ہوتے ہیں ورنہ جو لوگ ’’فُرصتی ‘‘ہوتے ہیں ان کو کیا معلوم کہ وقت کی کیا اَھَمِّیَّت ہے ! ‘‘
لہٰذا وَقت کی قدرکرتے ہوئے فُضول باتوں ،فُضول کاموں اور فُضول دوستوں سے کنارہ کشی اِختیار کیجئے اور اپنے آپ کو ایسے کاموں میں مَشغول کرلیجئے جس میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا و خُوشنودی پوشیدہ ہو۔
یاد رہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا اسی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے کہ جب اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم سے راضی ہوں اور حضور عَلَیْہِ السَّلام کو راضی کرنے کا ایک ذَریعہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ بابرکت پر دُرُود ِپا ک پڑھنا بھی ہے اور یہ وہ بہترین عمل ہے کہ جو شخص اس کا عادی ہو اس سے نہ صرف سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوش ہوتے ہیں بلکہ اسے اپنے دِیدار سے بھی مُشرَّف فرماتے ہیں نیز اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاور اس