بیان نمبر :2
شَفاعَت واجِب ہوگئی
حضرتِسَیِّدُنا رُوَیفَع بن ثابِت رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:
’’جس شخص نے یہ دُرُود شریف پڑھا : ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃ‘‘تو اس کیلئے میری شفاعت واجب ہوگئی ۔‘‘(معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،۵ / ۲۶،حدیث :۴۴۸۰ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس دُرُود کو یاد کرلیجئے اور اُٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے کثرت کیساتھ پڑھتے رہئے اجِسکی برکت سے روزِ قیامت ہم گُناہ گاروں کو رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمِیْن، شفیعُ المُذْنبین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی ۔ اس کے علاوہ دُرُودپاک کے بے شُمار فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہدُرُودپاک کی بَرَکت سے دُعائیں قَبول ہوتی ہیں جیساکہ
قَبُولیتِ دُعا کا پَروانہ
حضرتِ سَیِّدُنافُضَالہ بن عُبَید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ