نے ایک رات سیِّدُالعالَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوخَواب میں دیکھا تو عرض کی:’’یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص پر دس رَحمتیں نازل فرماتا ہے جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایک مرتبہ دُرُود بھیجے ۔ کیا یہ بشارت اس کے لئے ہے جوحُضُورِ قلب سے دُرُود شریف پڑھے؟‘‘ فرمایا:’’ نہیں ! یہ فضیلت تو ہر اس شخص کے لئے ہے جو مجھ پر دُرُود بھیجے اگرچہ غَفْلَت سے ہی کیوں نہ پڑھے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے بھی ایسے فِرِشتے عطا فرماتا ہے جو اس کے لئے دُعاواِسْتِغْفار کرتے ہیں ۔ ہاں جو صِدقِ دل کیساتھ پوری توَجُّہ سے دُرُود پڑھے تو اس کا ثواب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے سِواکوئی نہیں جانتا۔‘‘(سعادۃ الدارین،ص۶۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں سلام ومصافحہ کے آداب کوپیشِ نظررکھتے ہوئے ر