Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
244 - 645
 تَحَابُّوْا‘‘ اور (کامل) مومن  نہیں   ہوسکتے جب تک ایک دوسرے سے مَحَبَّتنہ کرو‘‘ پھر فرمایا: ’’کیا میں  تمہیں  ایسا عمل نہ بتاؤں  جو مَحَبَّتپیدا کرے؟ آپس میں  سلام کو عام کرو۔ ‘ ‘ (مسند احمد ،مسند الزبیر بن العوام ،۱/۳۴۸،حدیث : ۱۴۱۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   سے 
مُصافَحے کا شَرَف
	تاجدارِ رسالتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ بشارت نشان ہے: ’’مَنْ صَلَّی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ خَمْسِیْنَ مَرَّۃً،جودن بھر میں  مجھ پر پچاس مرتبہ دُرُودپڑھے گا۔‘‘ ’’صَافَحْتُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،قِیامت کے دن میں  اس سے مصافحہ کروں  گا۔‘‘(القول البدیع ،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ ، ص۲۸۲)
	میٹھے میٹھے اسلا می بھا ئیو ! اگر ہم دن بھر میں  صرف پچاس مرتبہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِپاک پڑھ لیا کریں  تو بحکمِ حدیث کل بروزِ قِیامت ہم گُناہ گاروں  کو بھی آپ عَلیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام سے مُصافَحہ کرنے کاشَرَف ضَرور حاصل ہوگا اور جس خُوش نصیب کے جسم سے آپ عَلیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کے دَستِ مبارک مَس ہو جائیں  اس کی خُوش بَختی کے کیا کہنے،اسے تو جہَنمکی آگ بھی  نہیں   جلائے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔اس ضِمن میں  ایک روایت سنئے اور جُھوم اُٹھیے ۔ چُنانچہ