بیان نمبر:24
جُداہونے سے پہلے پہلے بَخْشِش
حضرتِ سَیِّدُنا انس رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہسے روایت ہے سرکارِنامدار، مَدینے کے تاجدار ،دوعالَم کے مالِک ومُختارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مَغْفِرت نشان ہے:مَا مِنْ عَبْدَیْنِ مُتَحَابَّیْنِ فِی اللّٰہ یَسْتَقْبِلُ أحَدُہُمَا صَاحِبَہٗ، جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے آپس میں مَحَبَّت کرنے والے دو دوست مُلاقات کرتے ہیں ’’فَیَتَصَافَحَانِ وَ یُصَلِّیَانِ عَلَی النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ،اور وہ مُصافَحہ کرتے ہیں اور سرکار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں ‘‘’’إلَّالَمْ یَتَفَرَّقَا حَتّٰی تُغْفَرَ ذُنُوْبُہُمَا مَا تَقَدَّمَ وَ مَا تَأَخَّرَ، تو اُن دونوں کے جُدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بَخش دیئے جاتے ہیں ۔ ‘‘ (شعب الایمان،فصل فی المصافحۃ والمعانقۃ و غیرہما…الخ، ۶/ ۴۷۱،حدیث :۸۹۴۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہمیں بھی اپنی یہ عادت بنالینی چاہیے کہ ہم جب بھی کسی سے مُلاقات کریں تو سَلام کی سُنَّتیں اور آداب کا خیال رکھتے ہوئے مُصافَحہ کیا کریں اور اپنے پیارے پیارے آقا، مکّی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِپاک بھی پڑھ لیا کریں کہ سلام کرنے سے آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے