Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
236 - 645
چُغُل خوری اور تُہْمَت کا وبال
	اسی طرح بَسااَوقات ہماری نظرمیں  بظاہرچھوٹاسا گُنا ہ جسے ہم مَعمولی سمجھ رہے ہوتے ہیں  وُہی ہماری بربادیٔ آخرت کا سبب بھی بن سکتاہے جیسا کہ بیان کردہ روایت کے آخر میں  حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ بھی ارشاد فرمایا:’’ میں  نے کچھ ایسے  لوگوں کو بھی دیکھا کہ جن کے ہونٹ کاٹے جارہے تھے ، میں  نے جبرئیل عَلَیْہِ السَّلام سے دَریافت کیا ،اے جبریل !یہ کون ہیں  ؟‘‘ تو اُنھوں  نے بتایا :’’اَلْمَشَّاءُ وْنَ بَیْنَ النَّاسِ بِالنَّمِیْمَۃِ،یہ لوگوں  کی چُغُل خَوری کرنے والے ہیں  ۔‘‘ اور کچھ لوگوں  کو زَبانوں  سے لٹکے ہوئے دیکھا۔میں  نے جبرئیل عَلَیْہِ السَّلام سے اُن کے بارے میں  پُوچھا تَو اُنہوں  نے بتایا :’’ھٰؤُلَاءِ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَیْرِمَااکْتَسَبُوْا،یہ لوگوں  پر بِلاوَجہ اِلزامِ گُناہ لگا یا کرتے تھے ۔ ‘‘(شرح الصدور،باب ماینجی من عذاب القبر،ص۱۸۳) 
گر تُو ناراض ہوا میری ہَلاکت ہوگی 		ہائے! میں  نارِجہنّم میں  جلوں  گا یارَبّ!
                                                                                                                                                                                          عَفْوْ کراور سدا کے لئے راضی ہوجا 		گَرکرم کردے تو جنّت میں  رہوں  گا یارَبّ!        	)وسائلِ بخشش،ص۹۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے مُلاحَظہ فرمایا ، اِطاعتِ والِدَین ، وُضُو، نَما ز ، روزہ،ذِکْرُاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ، حج وعُمرہ،صِلۂ رِحمی ، اَمْرٌبِا لْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ