رسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مَامِنْ عَبْدٍ یُصَلِّی عَلَیَّ صَلَاۃًاِلَّاعَرَجَ بِہَا مَلَکٌ،جب کوئی بند ہ مجھ پردُرُودِپاک پڑھتا ہے تو فِرِشتہ اس دُرُود کو لے کراوپر جاتاہیحَتّٰی یَجِیَٔ بِہَاوَجْہَ الرَّحْمٰنِ اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پہنچاتاہے ،تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے : ’’اِذْھَبُوْابِہَا اِلٰی قَبْرِ عَبْدِیْ، اس دُرُودِپاک کو میرے بندے کی قَبر میں لے جاؤ‘‘’’ تَسْتَغْفِرُ لِقَائِلِہَا وَتُقِرُّبِہَاعَیْنُہُ ‘‘یہ دُرُود اپنے پڑھنے والے کے لئے اِسْتِغْفار کرتا رہے گا اور اُس کی آنکھیں اسے دیکھ کرٹھنڈی ہوتی رہیں گی۔‘‘ (کنز العمال ،کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ۱/ ۲۵۲، حدیث:۲۲۰۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں رزقِ حَلال کمانے اوراس کے ذَرِیعے اپنی راہ میں صَدَقہ وخَیرات کرنے اورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی سَعادت نصیب فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
فرمانِ مصطفٰے
رَحم کیا کرو تم پر رَحم کیا جائے گا اورمُعاف کرنا اِختیار کرو اللّٰہ عزَّوَجلَّ تمہیں مُعاف فرما دے گا ۔ (مسنداحمد ،۲/۶۸۲، حدیث: ۷۰۶