Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
228 - 645
  نہیں   ہوسکتاکیونکہ ہم جیسے ناقص بندے ،آپ جیسی کامل واکمل ذاتِ بابَرَکت کے لئے شَفاعت  نہیں   کرسکتے ۔لیکن حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہم پر بے پناہ احسانات ہیں  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے لئے دوزخ سے نَجات، جَنَّت میں  دخول ، آسان ترین اسباب کے ذَرِیعے کامیابی کے حُصُول، ہر طرف سے سَعادت کے وُصول اور بلند مرتبوں  اور عَظیم فَضیلتوں  تک پہنچنے کا ذَرِیعَہ ہیں  اس لئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے ہمیں  اس کا بدلہ چکانے کا حکم ارشاد فرمایا۔ ہم چونکہ آپ عَلَیْہِ السَّلامکے اِحسان کا بدلہ چکانے سے عاجزتھے تو اس نے دُرُود شریف پڑھنے کی طرف ہماری رَہنمائی فرمائی ۔تاکہ ہمارے پڑھے ہوئے دُرُود آپ عَلَیْہ السَّلامکے احسان کا بدلہ بن جائیں  ۔ ‘‘	(رحمتوں  کی برسات ،ص۳۷تا۳۸ )
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دُرُودِپاک پڑھنے میں  سراسرہماراہی فائدہ ہے چنانچہ ابومحمدفرماتے ہیں  :’’نبی رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجنے کانَفْع حقیقت میں  تیری طرف لوٹتاہے گویا تو اپنے لئے ہی دُعاکررہا ہے ۔‘‘ جیساکہ 
دُرُودِ پاک اپنے پڑھنے والے 
کیلئے اِسْتِغْفار کرتا ہے
	اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہاسے مروی ہے کہ