Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
225 - 645
 ارشاد فرماتے ہیں  :’’یہ آیت حضرت علیِ مرتضٰی رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہاور حضرت فاطمہ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہا اور ان کی کنیزفِضَّہ کے حق میں  نازِل ہوئی ، حَسنینِ کریمینرَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہمابیمار ہوئے ، ان حضرات نے ان کی صِحَّت پر تین روزوں  کی نَذر مانی، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے صِحَّت دی ،نَذر کی وَفا کا وقت آیا ، سب صاحبوں  نے روزے رکھے ، حضرت علیِ مرتضٰیرَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ ایک یہودی سے  تین صاع (صاع ایک پیمانہ ہے) جَو لائے ، حضرتِ خاتُونِ جنّت رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہانے ایک ایک صاع تینوں  دن پکایا لیکن جب اِفطار کا وقت آیا اور روٹیاں  سامنے رکھیں  تو ایک روز مسکین ، ایک روز یتیم ، ایک روز اَسیر آیا اور تینوں  روز یہ سب روٹیاں  ان لوگوں  کو دے دی گئیں  اور صرف پانی سے اِفطار کرکے اَگلا روزہ رکھ لیا گیا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو ان حضرات کی یہ اَدا اس قَدر پسند آئی کہ اس نے ا نہیں   جنَّت کا حَقْدار قَرار دیتے ہوئے ان کی بابت ارشاد فرمایا: 
وَ جَزٰىہُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّۃً وَّ حَرِیۡرًا ﴿ۙ۱۲﴾ (پ۲۹،الدہر:۱۲)
ترجمہ کنز الایمان:اور ان کے صبر پر ا نہیں    جنّت اور ریشمی کپڑے صلہ میں  دئیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صَدَقہ وخَیرات ڈھیروں بَرَکات کے ساتھ ساتھ آفات وبَلیَّات سے نَجات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذَرِیعَہ ہے ۔