Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
220 - 645
اللّٰہ کے ساتھ دِلی لگاؤ اور اَسباب وعَلائق سے قَطْعِ تَعلُّق ہے اور اس کے پَر صِدْق وسچائی اور اس کے اَوقات صُبح اور اس کے اَسباب نبی پر دُرُود پڑھنا ہے ۔ (شفا شریف مترجم ،ص۷۱ )
حضرتِ سَیِّدُناابُوسُلیمان دارانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانیفرماتے ہیں  : ’’مَنْ اَرَادَ اَنْ یَّسْأَلَ اللّٰہَ حَاجَتَہُ،جو شخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے اپنی حاجت کاسوال کرناچاہے ‘‘ فَلْیُکَثِّرْ بِالصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ،تو اسے چاہئے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھے ثُمَّ یَسْءَلُ اللّٰہَ حَاجَتَہُ پھر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے اپنی حاجت طلب کرے، وَلْیَخْتِمْ بِالصَّلٰوۃِ عَلَی النَّبِیِّاور اپنی دُعا کو نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھ کر ختم کرے،  فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یَقْبَلُ الصَّلَاتَیْنِ ، کیونکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دونوں  دُرُودوں  کوقَبول فرماتا ہے ، وَھُوَاَکْرَمُ مِنْ اَنْ یَّدَعَ مَابَیْنَھُمَااور وہ پاک ہے اس بات سے کہ(دُعا کے اَوَّل وآخر) دونوں  دُرُودوں  (کو تو قبول کرے اوران ) کے درمیان (والی چیز یعنی)دُعا کو چھوڑ دے۔ (دلائل الخیرات، ص۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں  نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمااور اس کی بَرَکت سے ہماری تمام جائزحاجات کو پورا فرما۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭