Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
22 - 645
 پیش کرتے ہیں  ۔(جذبُ لقلوب، ص۲۲۹) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سَعادَتِ عُظْمٰی
	حضرت سیِّدُناشیخ عبدالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیہ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ’’جذبُ الْقُلوب‘‘ میں  مزید فرماتے ہیں  :’’دُرُودوسلام پیش کرنے والے کے لیے سعادت دَر سعادَت یہ ہے کہ اُسے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبنفسِ نفیس جوابِ سلام سے مُشرَّف فرماتے ہیں ۔ ایک اَدنیٰ غُلام کے لیے اِس سے بالا تَر سعادَت اور کون سی ہوسکتی ہے کہ رَحمت ِعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخُود جوابِ سلام کی صُورَت میں  دُعائے خَیروسَلامَتی فرمائیں ۔ اگر تمام عُمر میں  صِرف ایک بار بھی یہ شَرف حاصل ہوجائے تو ہَزارہا شَرافت وکَرامت اور خَیر وسَلامتی کا مُوجب ہے۔ ‘‘ (جذبُ القلوب، ص۲۳۰) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قُرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اِسلامی کے مَہکے مَہکے مدَنی ماحول میں  بکثرت سُنَّتیں  سیکھی اور سِکھائی جاتی ہیں،فَرائِض وواجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ سُنَن ومُسْتحبات کی پابندی کا بھی ذِہن دیا جاتا ہے ،نیز ذِکر ودُرُود کی کثرت کا بھی عادی بنایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ حمدِ خُداعَزَّوَجَلَّاور نعتِ پاکِ مُصْطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی