Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
218 - 645
 دَرْ ہزار صَد ہزار بے شُمارنعمتیں  ہیں  ۔ تُو سوتا ہے اور اُس کے مَعْصُوم بندے (یعنی فِرِشتے) تیری حِفاظت کو پَہرا دے رہے ہیں  ،تُو گُناہ کررہا ہے اور (پھربھی) سَر سے پاؤں  تک صِحّت و عافِیَّت،بَلاؤں  سے حِفاظَت ، کھانے کا ہَضم ،فُضلات ( یعنی جسم کے اندر کی گندَگیوں ) کا دَفع ،خُون کی رَوانی، اَعضاء میں  طاقَت، آنکھوں  میں  روشنی ۔ بے حِساب کرم بے مانگے بے چاہے تُجھ پر اُتر رہے ہیں  ۔ پھر اگر تیری بعض خَواہشیں  عطا نہ ہوں ، کس مُنہ سے شکایت کرتا ہے ؟ تُو کیا جانے کہ تیرے لئے بھلائی کا ہے میں  ہے!تُو کیا جانے کیسی سخت بَلاآنے والی تھی کہ اِس (بظاہر نہ قبول ہونے والی ) دُعا نے دَفع کی ،تُو کیا جانے کہ اِس دُعاکے عِوَض کیسا ثواب تیرے لئے ذَخِیرہ ہورہا ہے ،اُس کا وَعدہ سچّا ہے اور قَبول کی یہ تینوں  صُورتیں  ہیں  جن میں  ہر پہلی، پچھلی سے اَعلیٰ ہے۔ ہاں ، بے اِعتِقادی آئی تَویقین جان کہ ماراگیااور اِبلیسِ لَعِین نے تجھے اپنا سا کر لیا۔ وَالْعِیَاذُ بِاللّٰہِِ سُبْحٰنَہُ وَتَعَالٰی ۔ ( اور اللّٰہ کی پناہ وہ پاک ہے اورعَظْمَت والا)
	اے ذَلیل خاک!اے آبِ ناپاک!اپنا مُنہ دیکھ اور اِس عظیم شَرَف پر غور کر کہ اپنی بارگاہ میں  حاضِر ہونے،اپنا پاک، مُتَعَالی( یعنی بلند )نام لینے،اپنی طرف مُنہ کرنے،اپنے پُکارنے کی تجھے اِجازت دیتا ہے۔لاکھوں  مُرادیں  اِس فَضْلِ عظیم پر نِثار ۔اوبے صبرے !ذرابھیک مانگنا سِیکھ۔اِس آستانِ رَفیع کی خاک پر لَوٹ جا۔ اور لِپٹا رہ اور ٹِکٹِکی بندھی رکھ کہ اب دیتے ہیں  ،اب دیتے ہیں  !