Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
21 - 645
 (نَجات) ملتی ہے، تنگدستی دُور ہوتی ہے، بھولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں  ، مَلائکہ دُرُود پاک پڑھنے والے کو گھیر لیتے ہیں  ، دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گُزرے گا تو نُور پھیل جائے گااور وہ اُس میں  ثابِت قدم ہو کر پَلک جھپکنے میں  نَجات پا جائے گا۔ عظیم تر سَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام حُضُور سراپا نُور،فیض گنجور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں  پیش کیا جاتاہے، تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت بڑھتی ہے، محَاسِنِ نبویہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دل میں  گھر کر جاتے ہیں  اور کثرتِ دُرُود شریف سے صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا تصوُّر ذِہن میں  قائم ہوجاتا ہے اورخُوش نَصیبوں  کو دَرَجہ قُربتِ مُصْطفوِی  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حاصل ہوجاتا ہے اورخَواب میں  سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا دِیدار ِ فیضِ آثار نصیب ہوتا ہے۔ روزِقیامت مَدَنی تاجدار  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مُصافَحہ کی سعادَت نصیب ہوگی، فِرِشتے مرحباکہتے ہیں  اورمَحَبَّت رکھتے ہیں  ، فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں  سے چاندی کی تختیوں  پر لکھتے اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں  ۔ا ورفِرِشْتگانِ سَیّاحِین (زمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے) اُس کے  دُرُود شریفکو مدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ بے کَس پناہ میں  پڑھنے والے اور اس کے باپ کے نام کے ساتھ