Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
209 - 645
روزِ مَحْشر کی پیاس سے مَحْفُوظ
	حضرت سَیِّدُناکَعْبُ الاَحْبار رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  : ’’حضرتِ سَیِّدُنا مُوسیٰ عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلیْہ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کی طرف جو وَحْی کی گئی تھی اس میں  اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت سَیِّدُنامُوسیٰ علَیْہِ السَّلامکو وَصیت کرتے ہوئے ارشادفرمایا: ’’یَا مُوْسٰی لَوْ لَا مَنْ یَحْمَدُنِیْ ، اے مُوسیٰ !(علَیْہِ السَّلام )اگر میری حمد کرنے والے نہ ہوتے‘‘، ’’مَا اَنْزَلْتُ مِنَ السَّمَائِ قَطْرَۃً،تو میں  آسمان سے ایک قَطرہ بھی پانی کا نہ اُتارتا ‘‘’’وَلَااَنْبَتُّ مِنَ الْاَرْضِ وَرَقَۃً،اور نہ ہی زمین پر کوئی پتا اُگاتا ‘‘ ’’یَامُوْسٰی لَوْلَا مَنْ یَّعْبُدُنِیْ ‘‘ا ے مُوسیٰ! (علَیْہِ السَّلام ) اگر میرے عِبادت گُزارنہ ہوتے، ’’مَااَمْہَلْتُ مَنْ یَعْصِیْنِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ، تومیں  نافرمانوں  کو پَلک جھپکنے کی بھی مُہلَت نہ دیتا ۔‘‘ ’’یَا مُوْسٰی لَوْلَا مَنْ یَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ،اے مُوسیٰ!(علَیْہِ السَّلام ) اگر لَااِلٰہ َ اِلاَّاللّٰہ کی شَہادت دینے والے نہ ہوتے لَسَیَّلْتُ جَہَنَّمَ عَلَی الدُّنْیَا،تو جہنَّم کو دُنیا پر بہا دیتا،‘‘ پھر ارشاد فرمایا:’’یَا مُوْسٰی اَتُحِبُّ اَنْ لَّا یَنَالَکَ مِنْ عَطْشِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ؟، اے مُوسیٰ!( علَیْہِ السَّلام)کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ قِیامت کے دن تمہیں  پیاس محسوس نہ ہو؟عرض کی:اے میرے پروردگار! ہاں  میں  یہ پسند کرتا ہوں ۔ارشاد فرمایا: ’’فَاَکْثِرْ مِنَ الصَّلَاۃِ عَلٰی مُحَمَّدٍ، تو ایسا کرو کہ محمد عربی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھا کر و۔‘‘(القول البدیع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ، ص۲۶۴)