بیان نمبر:20
سب سے اَفْضَل دن
خاتَمُ النَّبِیِّین، صاحِبِ قراٰنِ مُبین،محبوبِ ربُّ العٰلَمِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ دِلنشین ہے: ’’اِنَّ مِنْ اَفْضَلِ اَیَّامِکُمْ یَوْمُ الْجُمُعَۃِیعنی بے شک تمہارے دنوں میں اَفْضَل تَرین دن جُمُعہ کا دن ہے۔‘‘ ’’فِیْہ خُلِقَ آدَمُ وَفِیْہِ قُبِضَ، اسی دن آدم کی پیدائش ہوئی اور اسی دن انکی رُوح قَبض کی گئی۔‘‘ ’’وَفِیْہ النَّفْخَۃُ وَفِیْہِ الصَّعْقَۃُ،ا وراسی دن صُور پھونکاجائے گا ۔‘‘’’فَاَکْثِرُوْاعَلَیَّ مِنَ الصَّلَاۃِ فِیْہِ، لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے دُرُود ِپاک پڑھا کرو ۔‘‘ ’’فَاِنَّ صَلَا تَکُمْ مَعْرُوْضَۃٌ عَلَیَّ، کیونکہ تمہارا دُرُود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔‘‘ (ابوداود، کتاب الصلاۃ ،باب فضل یوم الجمعۃ ولیلۃ الجمعۃ،۱/ ۳۹۱،حدیث :۱۰۴۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُلطانِ اَنبیائے کرام،شاہِ خیرُالْاَنام صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ بابَرَکات پر دُرُودِ پاک پڑھنے کے فوائدِ کثیرہ کے پیشِ نظر یوں تو کسی دن کی تَخصِیص کے بغیر ہر دن ہی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بکثرت دُرُودِ پاک پڑھنا چاہئے مگر جُمُعۃ المُبارک کی مُبارک گھڑیوں میں ، اَور دنوں کی نِسبت، بطورِ خاص دُرُودِ پاک کی کثرت کا اِہْتِمام کرنا چاہئے کیونکہ