صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمواجب ہوجاتی ہے۔ (معجم الاوسط،من اسمہ بکر، ۲/ ۲۷،حدیث: ۳۲۸۵) مصطفٰیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کابابِ جنَّت پر قُرب نصیب ہوگا، دُرُودِپاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے، (درمنثور، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶، ۶/ ۶۵۴، ملخصًا) دُرُودِپاک گُناہوں کاکَفَّارہ ہے، (جلاء الافہام، ص۲۳۴) صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔‘‘ (جذبُ القلوب، ص۲۲۹)
حضرت سیِّدُناشیخ عبدالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیہ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مزید فرماتے ہیں : ’’دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں ، بیماریوں سے شِفاء حاصل ہوتی ہے، خوف دُور ہوتاہے، ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے، دُشمنوں پرفَتْح حاصل ہوتی ہے، اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ)کی رِضا حاصل ہوتی ہے اور دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے، فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں ، اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، دل و جان، اسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، پڑھنے والاخُوشحال ہوجاتاہے، بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں ، اَولاددَر اَولاد چار نسلوں تک بَرَکت رہتی ہے۔ ‘‘(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)
دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نَجات حاصل ہوتی ہے، سَکَرَاتِموت میں آسانی ہوتی ہے، دُنیا کی تَباہ کارِیوں سے خَلاصی