Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
197 - 645
 گُناہگاروں  کو بچالے بچا لے ۔ اور ایک اسی جگہ کیا !حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اُس دن تمام مَواطِن (مَقامات)میں  دَورہ فرماتے رہیں  گے ، کبھی مِیزان پر تشریف لے جائیں  گے ،وہاں  جس کے حَسَنات میں  کمی دیکھیں  گے، اس کی شَفاعت فرما کر نجات دلوائیں  گے اور فوراً ہی دیکھو توحوضِ کوثر پر جلوہ فرماہیں  ، پیاسوں  کو سیراب فرمارہے ہیں  اور وہاں  سے پُل پر رونق اَفروز ہوئے اور گِرتوں  کو بچایا ۔
	جیساکہحضرت سَیِّدُنا اَنس رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ اپنے والد سے رِوایت کرتے ہیں  ، وہ فرماتے ہیں  کہ میں  نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  میں  روزِ مَحشر اپنی شَفاعت کرنے کی دَرْخواست کی توخَلق کے رَہبر،شافعِ محشر، محبوبِ داور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’اَنَا فَاعِلٌ‘‘وہ تو میں  کروں  گاہی۔ میں  نے عرض کی: ’’یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! تو پھر میں  آپ کو تلاش کہاں  کروں …؟ ‘‘ فرمایا:’’ اُطْلُبْنِیْ اَوَّلَ مَاتَطْلُبُنِیْ عَلَی الصِّرَاطِ،پہلے پہل تم مجھے پُل صِراط پر تلاش کرنا،میں  عرض گزار ہوا کہ اگر صِراط پر آپ کو نہ پاؤں  تو … ؟فرمایا:’’فَاطْلُبْنِیْ عِنْدَ الْمِیْزَانِ، پھرمِیزان پر مجھے دیکھ لینا ۔‘‘ میں  نے عرض کی: اگرمِیزان پر بھی آپ سے ملاقات نہ ہوپائے تو… ؟ فرمایا : ’’فَاطْلُبْنِیْ عِنْدَ الْحَوْضِ،فَاِنِّیْ لَا اَخْطِیُٔ ہٰذِہِ الثَّلاثَ الْمَوَاطِنَتو پھر ایسا کرناکہ