Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
196 - 645
صَفحات پرمُشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ 253پر ہے : صِراط، حق ہے ،یہ ایک پُل ہے کہ پُشتِ جہنَّم پرنَصْب کیا جائے گا ،بال سے زِیادہ بارِیک اور تلوار سے زِیادہ تیز ہوگاجَنَّت میں  جانے کا یہی راستہ ہے، سب سے پہلے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمگُزر فرمائیں  گے ، پھر اور اَنبیاو مُرسلین ،پھر یہ اُمَّت پھر اور اُمَّتیں  گُزریں  گی اور حسبِ اِختلافِ اعمال (اپنے مختلف اَعمال کے حساب سے) پُلِ صراط پر لوگ مختلف طرح سے گزریں  گے، بعض تو ایسے تیزی کے ساتھ گزریں  گے جیسے بجلی کا کوندا کہ ابھی چَمکا اور ابھی غائب ہوگیا اور بعض تیز ہوا کی طرح، کوئی ایسے جیسے پرند اُڑتاہے اور بعض جیسے گھوڑا دوڑتا ہے اور بعض جیسے آدمی دوڑتا ہے ،یہاں  تک کہ بعض شخص سُرین پر گھسٹتے ہوئے اور کوئی چیونٹی کی چال جائے اور پُل صِراط کے دونوں  جانب بڑے بڑے آنکڑے (اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی جانے کہ وہ کتنے بڑے ہونگے ) لٹکتے ہوں  گے، جس شخص کے بارے میں  حکم ہوگا اُسے پکڑ لیں  گے ، مگر بعض تو زَخمی ہوکر نَجات پا جائیں  گے اور بعض کو جہنَّم میں  گرا دیں  گے اور یہ ہلاک ہوا ۔ 
	یہ تمام اَہلِ مَحشر تو پُل پر سے گزرنے میں  مَشغُول، مگر وہ بے گُناہ، گناہگاروں  کا شفیع پُل کے کنارے کھڑا ہوابکمالِ گِریہ و زاری اپنی اُمَّتِ عاصی کی نَجات کی فِکر میں  اپنے رَبّ سے دُعاکررہاہے :ربِّ سلِّم سلِّم، اِلٰہی ان