پُل صِراط باآسانی عُبُور ہوگا۔
یاد رکھئے! کہ جہنَّم کی آگ تارِیک ہوگی اور پُل صِراط اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوگا فقط وہی کامیاب ہوگا جس پر ربُّ الاکرم عَزَّوَجَلَّ کا فَضْل وکَرم ہوگا، یقینا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فَضْل وکَرم کے حُصُول کا ایک بہترین ذَریعہ حُضُور تاجدارِ رسالتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں دُرُودِ پاک کی کثرت بھی ہے کہ اگر ہم حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُودِ پاک پڑھیں تو اس کی بَرَکت سے پُل صِراط کی تاریک راہ روشن و مُنوَّر ہوجائے گی اور ہم اس دُشوار گُزار مرحلے سے نَجات پاجائیں گے۔ جیساکہ
پُل صِراط کا نُور
سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ نُور بار ہے: ’’اَلصَّلاۃُ عَلَیَّ نُوْرٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِنْدَ ظُلُمَۃِ الصِّرَاطِ،یعنی مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنابروزِ قِیامت پُل صِراط کی تاریکی میں نُور ہوگا ۔ ‘‘’’ وَمَنْ اَرَادَاَنْ یُکْتَالَ لَہٗ بِالْمِکْیَالِ الْاَوْفٰی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،اور جسے یہ پسند ہوکہ قِیامت کے دن اسے اَجْر کا پیمانہ بھر بھر کے دیا جائے‘‘ ’’فَلْیُکْثِرْمِنَ الصَّلَاۃِ عَلَیَّ‘‘ تو اسے چاہئے کہ مجھ پر بکثرت دُرُود بھیجے۔ (القول البدیع،الباب الاول فی الامر بالصلاۃ علی رسول اللّٰہ…الخ،ص۱۱۸)
دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المَدینہ کی مطبوعہ 1250