بیان نمبر:19
پُل صِراط پر آسانی
حضرت سَیِّدُناعبدُالرَّحمن بن سَمُرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ ایک دن سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمار،دوعالم کے مالِک ومختارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا :’’اِنِّیْ رَأَیْتُ الْبَارِحَۃَ عَجَباً ،یعنی گُزشتہ رات میں نے ایک عجیب مَنْظر دیکھا‘‘ ’’وَرَأَیْتُ رَجُلاً مِنْ اُمَّتِیْ یَزْحَفُ عَلَی الصِّرَاطِ مَرَّۃً وَ یَحْبُوْ مَرَّۃً،میں نے دیکھا کہ میرا ایک اُ مَّتِی پُل صِراط پر کبھی گھٹنوں کے بَل اور کبھی پیٹ کے بَل رِینگ کر چل رہا ہے اور کبھی تو نیچے لٹک جاتا ہے ، ’’ فَجَاءَ تْہُ صَلَاتُہُ عَلَیَّ ،پس اس کا مجھ پرپڑھا ہوا دُرودِ پاک آیا ‘‘ ’’فَاَخَذَتْہُ بِیَدِہِ فَاَقَامَتْہُ عَلَی الصِّرَاطِ حَتّٰی جَازَ، اوراس نے اس کا ہاتھ تھام کراسے پُل صِراط پر سیدھا کھڑا کردیا حتی کہ وہ صحیح وسَلامت گُزر گیا ۔‘‘ (القول البدیع ،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ،ص۱۳۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس رِوایت نے تو ہم گُناہ گاروں کے غَم ہی غَلَط کردئیے کہ اگر ہم نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ سِتُودہ صِفات پر دُرُودِ پاک کی پَتِّیاں نچھاور کریں تو دیگرفَضائِل کے ساتھ ساتھ اسکے عُمدہ نتائج کا یوں ظُہور ہوگا کہ اسکی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ