Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
19 - 645
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت ،اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُھُمُ الْعالِیہ ارشاد فرماتے ہیں  :’’ کسی گُناہ سے جان چُھڑانی ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس گُناہ کے بارے میں  قُرآن و حدیث میں  جو مَذَمَّت وارِد ہوئی نیز اسکے کرنے پر جو عذابات بیان ہوئے، ان کا مُطالَعہ کریں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ  غیرمَحسُوس طریقے پر اس گُناہ کا علاج شُروع ہوجائے گا۔نیز کسی نیک عمل کی عادت بنانی ہو تواسکے فَضائِل اور ثواب پر توجُّہ کریں  ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دل اس نیک عمل کی طرف مائل ہوگا۔‘‘ آئیے ! دُرُودو سلام کی عادت بنانے کی نِیَّت سے اسکے کچھ فَضائل سُنتے ہیں  ۔ 
اِنعامات کی بَرسات
	حضرت سیِّدُناشیخ عبدالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیہ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ’’جذبُ الْقُلوب ‘‘میں  ارشادفرماتے ہیں  :’’جب بندئہ مُومن ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ)اس پردس بار رَحمت بھیجتا ہے، (دس گُناہ مٹاتا ہے ) دس دَرَجات بُلَند کرتا ہے، دس نیکیاں  عطا فرماتا ہے، دس غلام آزاد کرنے کا ثواب (التر„غیب والتر „ھیب، کتاب الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۲، حدیث: ۲۵۷۴) اور بیس غَزَوات میں  شُمولیت کا ثواب عطا فرماتا ہے۔ (فردوس الاخبار، باب الحاء، ۱/۳۴۰ ،حدیث:۲۴۸۴) دُرُودِپاک سببِ قُبولیتِ دُعا ہے،(فردوس الاخبار، باب الصاد،۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴) اِس کے پڑھنے سے شَفاعتِ مصطفیٰ