Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
187 - 645
 ہادیٔ راہِ نَجات، سر ورِ کائنا ت، شاہِ موجوداتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’مَنْ اَحَبَّ شَیْأً اَکْثَرَ ذِکْرَہُ،یعنی انسان کو جس سے مَحَبَّت ہوتی ہے اس کا ذِکر کثرت سے کرتا ہے۔‘‘(زرقانی علی المواہب) اور پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود و سَلام کی کثرت کرنا تو اَہلِ سُنَّت کی علامت بھی ہے۔ چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا علی بن حُسین بن علی رَضی اﷲ تعالٰی عَنْہُم فرماتے ہیں  : ’’عَلَامَۃُ اَھْلِ السُّنَّۃِ کَثْرَۃُ الصَّلٰوۃِ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ یعنیرَسُو ل اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر دُرُود کی کثرت کرنا اَہلِ سُنَّت کی عَلامت اور ان کا شعار ہے ۔‘‘(القول البدیع،الباب الاول فی الامر بالصلاۃ علی رسول اللّٰہ…الخ،ص ۱۳۱ )
ہم کو اللّٰہ اور نبی سے پیارے ہے
اِنْ شَآءََ اللّٰہ دو جہاں  میں  اپنا بیڑاپار ہے
								   (وسائلِ بخشش،ص۶۰۰)
ذِکرِ رسُول ذِکرِخُداہے
یادرکھئے!آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پر دُرُود پڑھنا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا ذِکر کرنا ہے کیونکہ دُرُود شریف اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کے ذِکر پرمُشتمل ہے جیسا کہ حَنفِیوں  کے عَظِیْم پیشوا حضرت علَّامہعلی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْباری فرماتے ہیں  :’ ’لِاَنَّ الصَّلَاۃَعَلَیْہِ مُشْتَمِلَۃٌ عَلٰی ذِکْرِاللّٰہ وَتَعْظِیْمِ الرَّسُوْلِ، یعنی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامپر دُرُود پڑھنا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِکر اورنبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسْلِیم کی تَعْظِیم پر مُشتمِل ہے۔‘‘(مرقاۃ،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ علی النبی وفضلہا،۳/۱۷،تحت الحدیث:۹۲۹)