گُناہوں کی عادت چُھوٹ گئی
ڈرگ روڈ ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی (عمر25برس) کی تحریر کچھ اِس طرح ہے: ’’میں نے تبلیغِ قُرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکزفَیضانِ مَدینہ میں آخِری عَشَرۂ رَمَضانُ المُبارَک کے اِعتِکا ف کی سَعادت حاصِل کی۔ مجھے اعتِکاف کی بَہُت سی بَرَکتیں حاصِل ہوئیں ۔ مِنجُمْلہ راہ چلتے ہوئے بازاری لڑکوں کی طرح فلمی گیت گانے کی جوعادت تھی وہ نکل گئی اوراَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاِس کی جگہ نعت شریف پڑھنے کی عادت بن گئی۔ نیز زَبان کا قُفلِ مدینہ لگانے (یعنی بُری تو بُری غیر ضَروری باتوں سے بھی بچنے ) کا ذِہن بنا اور اب حال یہ ہے کہ جُوں ہی منہ سے فُضُول بات سر زد ہوتی ہے بطورِ کَفَّارہ جَھٹ زَبان پر دُرُود وسَلام جاری ہو جاتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں تادَمِ حَیات دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بکثرت دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰ مِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭