کس قَدر مہربان ہیں کہ نہ صِرف ان کی جانب توَجُّہ رکھتے ہیں بلکہ اَہلِ مَحَبَّت کا دُرُود و سَلام بھی بَنفسِ نَفیس سَماعت فرماتے ہیں ۔
وَسْوَسہ اور اُس کا جَواب
وَسْوَسہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہوسکتا ہے شَیْطان کسی کے ذِہن میں یہ وَسْوَسہ ڈالے کہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو اس دُنیا سے پردہ فرماچکے ہیں لہٰذا اب کسی اُ مَّتِی کا دُرُود سُننا کیونکر مُمکن ہوسکتا ہے ؟
جَوابِ وَسْوَسہ:
جَلائُ الْاَفْہَاممیں ایک رِوایت بیان کی گئی ہے جس میں اس شیطانی وَسوسے کی کاٹ خُودحُضُورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمائی ہے ۔ چُنانچہ
حضرت سَیِّدُنا ابُو دَرداء رَضِی اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’لَیْسَ مِنْ عَبْدٍ یُّصَلِّیْ عَلَیَّ اِلَّا بَلَغَنِیْ صَوْتُہٗ حَیْثُ کَانَ،یعنی میراکوئی بھی غُلام مجھ پر دُرُود بھیجتا ہے تو مجھے اس کی آواز پہنچتی ہے ،وہ جہاں بھی ہو۔‘‘ عرض کی گئی: ’’وَ بَعْدَ وَفَاتِکَ؟ ،یارسُول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !کیاآپ کی وَفات کے بعد (بھی اسی طرح ہوگا؟) ارشاد فرمایا: ’’وَبَعْدَ وَفَاتِیْ ،ہاں ہاں !میری وَفات کے بعد بھی (دُرُودِ پاک پڑھنے