حُضُورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس حوض سے اپنی اُمَّت کو سیراب فرمائیں گے۔ (روح البیان،پ۱،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵،۱/۸۲، ۸۳)
یا الٰہی گرمیٔ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یا الٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جود و عطا کا ساتھ ہو
(حدائقِ بخشش،ص۱۳۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَطَالِعُ الْمَسَرَّات میں ہے حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی گئی:’’ اَرَاَیْتَ صَلَاۃَ الْمُصَلِّیْنَ عَلَیْکَ مِمَّنْ غَابَ عَنْکَ وَ مَنْ یَّاتِیْ بَعْدَکَ، یارسُولَ اللّٰہ! ان لوگوں کے مُتعلِّق خَبر دیجئے جو آپ پر دُرُود شریف بھیجتے ہیں اور آپ سے غائب ہیں ، (یعنی آپ کی حیاتِ مُبارکہ میں ) اور ان لوگوں کے مُتعلِّق بھی خَبر دیجئے جو آپ کے بعد ہوں گے( یعنی آپ کے وِصال کے بعد) اس پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اَسْمَعُ صَلَاۃَ اَہْلِ مَحَبَّتِیْ وَاَعْرِفُہُمْ‘‘ میں اَہلِ مَحَبَّتکا دُرُود بِلاواسطہ سنتا ہوں اور ا نہیں پہچانتا بھی ہوں ۔ ‘‘ ’’وَتُعْرَضُ صَلَاۃُ غَیْرِہِمْ عَرْضًااور اَہلِ مَحَبَّتکے علاوہ دُرُود بھیجنے والوں کا دُرُود شریف فِرِشتوں کے واسطے سے پیش کیا جاتاہے۔ (مطالع المسرات (مترجم)،ص۱۶۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عِنایت پرقُربان جائیے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے عاشِقوں پر