Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
177 - 645
مَحرومی کا باعِث بن جائے۔ 
کچھ ایسا کردے میرے کردگار آنکھوں  میں  		ہمیشہ نَقْش رہے رُوئے یار آنکھوں  میں 
                                    ا نہیں   نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں  یہ آنکھیں	                         کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں  میں   (سامانِ بخشش،ص۱۲۹)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی ایک اُمَّتِی کے لئے بہت بڑی مَحرومی کی بات ہے کہ جن آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی غُلامی میں  اپنی زِندَگانی بسر کی ان کی نہ تو دُنیا میں  زِیارت کر سکا اور نہ ہی آخرت میں  آپ کی شفاعت وزیارت سے بہرہ مند ہوپایا، ہاں !اگردیگر عِبادات کے ساتھ ساتھ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ طیِّبہ پر دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت ہوگی تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنظرِ کرم فرماہی دیں  گے بلکہ احادیثِ مُبارکہ سے پتا چلتا ہے کہ روزِ محشر،خَلق کے رہبر، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے عاشِقوں  کو کثرتِ دُرُودِ پاک کی بدولت پہچانیں  گے۔ چُنانچہ
	نبیِّ رحمت،شفیع اُمَّتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ رحمت نشان ہے : ’’لَیَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَیَّ اَقْوَامٌ مَّا اَعْرِفُہُمْ اِلَّا بِکَثْرَۃِ الصَّلَاۃِ عَلَیّ،حوضِ کوثر پر