Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
176 - 645
بیان نمبر:17
دُعاؤں  کا مُحافظ
امیرُالْمُؤمِنِینحضرت سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا  کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے روایت ہے نبیِّ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مُعظَّم ہے: ’’تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہاری دُعاؤ ں  کا محافظ، رَبّ تعالی کی رضا کا باعث اور تمہارے اَعمال کی پاکیزگی کا سبب ہے۔‘‘(القول البدیع الباب‚الثانی فی ثواب الصلاۃ …الخ،ص۲۷۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں  بھی اپنی دعاؤں  کی حفاظت ،ربّ تعالیٰ کی رِضاوخُوشنودی اور اپنے اعمال کی پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے نبیِّ رَحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ بابَرَکت پر دُرُودوسلام کی کثرت کی عادت بنالینی چاہیے۔ اجس کی برکت سے روزِ محشر سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شَفاعت اور آپ کی زِیارت کاشرف حاصل ہوگا۔ لہٰذا جب بھی حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا ذِکرِخَیرخود کریں  یا سُنیں  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذات پر بَصد عَقیدت ومَحَبَّت دُرُود شریف ضَروربِالضَّرور پڑھ لیا کریں ، کہیں  ایسا نہ ہو کہ ہماری ذرا سی غَفْلَت کل
 بروزِ قِیامت ہماری حَسرت اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت سے