ہیں اور حَواس اتنے بَحال کہ بُلند آواز سے دُرُود وسلام اور کَلِمَۂ طَیِّبہ پڑھے جارہے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زِندگی میں ایسا باحَوصَلہ اور باکمال مَرْد پہلی مرتبہ ہی دیکھا ہے ۔ کچھ دیر بعد وہ خُوش نصیب عاشقِ رسول محمدمُنیر حسین عطاّری عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْبَاری نے بارگاہِ محبوب ِباری صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں بَصد بیقراری اِس طرح اِستِغاثہ کیا:
یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآ بھی جایئے
یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیری مَدد فرمایئے
یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے مُعاف فرما دیجئے
اِس کے بعد بآوازِبُلند لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپڑھتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جی ہاں جو مُسلمان حادِثہ میں فوت ہو وہ شَہید ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابستگی عطافرما اور سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات پر کثرت سے دُرُودوسَلام پڑھنے کی توفیق عطافرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭