دُرُود و سَلام کی عادت بنانے کا نُسْخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دُرُودِ پاک کی کثرت کا عادی بننے کے لئے ہمیں چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں لہٰذا اس ضِمن میں ایک مَدنی بہار سنئے اورجُھوم اُٹھئے ۔
بروز اتوار ۲۶ ربیعُ النُّور شریف ۱۴۲۰ ھ بمطابِق 11 جولائی 1999بوقت دوپہرپنجاب کے مشہور شہرلالہ مُوسیٰکی ایک مَصروف شاہراہ پرکسی ٹرالر نے ایک ذِمَّہ دار،مُبلِّغ دعوتِ اسلامی محمدمُنیر حسین عطاّری علیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْباری (مَحَلّہ ساکِن اِسلام پُورہ لالہ موسیٰ) کو بُری طرح کُچل دیا۔ یہاں تک کہ ان کے پیٹ کی جانب سے اُوپر اور نیچے کا حصّہ الگ الگ ہوگیا۔ مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ پھر بھی وہ زِندہ تھے ، اور حیرت بالائے حیرت یہ کہ حَواس اتنے بَحال تھے کہ بُلند آواز سے الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یا رَسُوْلَ اللّٰہ اور لآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھے جا رہے تھے۔ لالہ مُوسیٰ کے اَسپتال میں ڈاکٹروں کے جواب دے دینے پر ا نہیں شہر گُجرات کے عزیز بَھٹّی اَسپتال لے جایا گیا۔ا نہیں اَسپتال لے جانے والے اسلامی بھائی کا بَقَسم بیان ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ محمدمُنیر حسین عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَاریکی زَبان پرپورے راستے اِسی طرح بُلند آواز سے دُرُودو سَلام اور کَلِمَۂ طَیِّبہ کا وِرْد جاری تھا۔ یہ مَدنی منظر دیکھ کر ڈاکٹر ز بھی حیران و شَشْدَر تھے کہ یہ زِندہ کس طرح