Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
171 - 645
 وَقُلۡ لَّہُمَا قَوْلًاکَرِیۡمًا ﴿۲۳﴾	(پ۱۵،بنی اسرائیل:۲۳)
جائیں  تو ان سے ہُوں  نہ کہنا اور ا نہیں   نہ جھڑکنا اور ان سے تَعْظِیم کی بات کہنا ۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماں  یا باپ کودُور سے آتا دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے ، ان سے آنکھیں  مِلاکر بات مت کیجئے،بُلائیں  توفوراً  لَبَّیک(یعنی حاضِرہُوں ) کہئے، تمیز کے ساتھ ’’آپ جناب‘‘ سے بات کیجئے،ان کی آواز پر ہرگز اپنی آواز بُلند نہ ہونے دیجئے۔خُوب ہمدردی اور پیار ومَحَبَّت سے ماں  باپ کادِیدار کیجئے ،  ماں  باپ کی طرف بَنظر رَحمت دیکھنے کے بھی کیا کہنے ! جنابِ رَحمتِ عالمیان ،مکّی مَدَنی سلطان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے :’’ جب اَولاد اپنے ماں  باپ کی طرف رَحمت کی نظر کرے تواللّٰہ تعالیٰ اُس کیلئے ہر نظر کے بدلے حجِ مَبْرُوْر(یعنی مقبول حج )کا ثواب لکھتا ہے ۔ صَحابۂ کرام عَلیْہمُ الرضوان نے عرض کی: اگرچِہ دن میں  سومرتبہ نظر کرے۔!فرمایا :  ’’نَعَمْ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَ اَطْیَبُیعنی ’’ہاں  ! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسب سے بڑا ہے اورسب سے زِیادہ پاک ہے۔ ‘‘ (شعب الایمان باب‚فی برالوالدین، ۶/ ۱۸۶، حدیث: ۷۸۵۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ والدین کے ساتھ اِحسان و بھلائی اور ان کی تَعْظِیم وتَوقِیربہت ضَروری ہے توجن خُوش نصیب اسلامی بھائیوں  کے