Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
170 - 645
نصیب ہے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں  رَمَضَانُ الْمُبارَک کا اَدب و اِحتِرام کرنے کی توفیق عطافرمائے اور اپنے کرم سے ہمیں  خُوش بَختوں  میں  داخل فرمائے ۔ آمین
ڈر تھا کہ عِصیاں  کی سَزا اب ہوگی یا روزِ جَزا
دی ان کی رَحمت نے صَدایہ بھی  نہیں   وہ بھی  نہیں  	  						(حدائقِ بخشش،ص۱۱۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
والدین کی تابِعداری اوراُن کی خِدْمَت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حدیث پاک کے ضمن میں  اَہَمِّیَّت و اَفْضَلِیَّتکی حامل دوسری چیز’’ والدین کی تابعداری اور ان کی خدمت‘‘ کرنا ہے اور اس کی عَظْمَت کے لئے یہی کافی ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے قُرآنِ پاک میں  جہاں  اپنی عِبادت کا حکم ارشاد فرمایا وہیں  والدین کے ساتھ بھلائی اور اِحسان کا حکم بھی اِرشاد فرمایا : چُنانچہ پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت 23میں  اِرشاد ہوتا ہے:
وَقَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعْبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالْوٰلِدَیۡنِ اِحْسٰنًا ؕ اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنۡدَکَ الْکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوْکِلَاہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْہُمَا ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہارے رَبّ نے حکم فرمایا کہ اس کے سِوا کسی کو نہ پُوجو اور ماں  باپ کے ساتھ اچھا سُلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں  ایک یا دونوں  بڑھاپے کو پہنچ