Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
166 - 645
 اَشکبار ہوگئیں  میں  نے عرض کی: ’’یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا آپ میرے ضامن  نہیں   ہیں  ؟‘‘ فرمایا : ’’ہاں  تو جنتی ہے۔ ‘‘ پھرحُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دُعافرمائی تو وہ بادل آہستہ آہستہ اُٹھنا شُروع ہواحتّٰی کہ میں  نے سَیّدِ دو جہاں  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابۂ کرام عَلَیْھِم الرِّضْوان کی زِیارت سے اپنی آنکھوں  کی پیاس بُجھائی ۔ (سعادۃ الدارین،الباب الرابع فیماورد من لطائف المرائی والحکایات…الخ، ص۲۸ ۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !ہمیں  اپنے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی غُلامی تادمِ زِندَگانی اور دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشِقانِ رسول کی صُحبتِ جاوِدانی کے ساتھ ساتھ کثرتِ دُرُود خوانی کی توفیق  مرحمت فرما ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

لباس پہنے کی دُعا
 جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ تواس کے اگلے پچھلے گناہ مُعاف ہوجائیں  گے۔  (شعب الایمان ،۵ /۱۸۱، حدیث:۶۲۸۵)