Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
164 - 645
آسرا ہم گُناہ گاروں  کا 		اور مَضْبُوط ہو گیا یارَبّ! (ذوقِ نعت،ص۶۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں  سلطانِ انبیائے کرام، شاہِ خیرُالْاَنامصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے عِشْق ومَحَبَّت کے جام توپلائے ہی جاتے ہیں  ساتھ ہی ساتھ سنَّتوں  بھرے اِجتماعات میں  کثرت سے ذِکر اللّٰہ کرنے ، سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّتیں  سیکھنے سکھانے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ بابَرَکات پر دُرُودِ پاک پڑھنے پڑھانے کی عَملی طور پر ترغیب دِلانے کا اِلْتِزَامبھی کیا جاتا ہے بلکہ آغازِ بیان میں  ہی تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ  نَبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ بابَرَکت پر دُرُودِ پاک کے چار صیغے اِن اَلفاظ کے ساتھ پڑھائے جاتے ہیں  ۔ 
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ		وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہ			وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ
	دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَدولت اگرہم دُرُودِ پاک کی کثرت کے عادی بن گئے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی بَرَکت سے ہمارے تو وارے ہی نیارے ہو جائیں  گے۔ چنانچہ اس ضِمن میں  ایک ایمان اَفروز حکایت سنئے اورجُھوم جایئے ۔ چنانچہ