Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
161 - 645
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس بات میں  کوئی شک  نہیں   کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ اَقدس پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھی ذِکرِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ ہی ہے جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُناوَہْب بن مُنَبِّہ رَضِی اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  :’’ اَلصَّلاۃُ علَی النَّبِیّ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم عِبَادَۃٌ:’’نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود پڑھنا عِبادت ہے۔‘‘(القول البدیع الباب ‚الثانی فی ثواب الصلاۃ …الخ، ص۲۷۲)
	اور تفسیرِ کبیر میں  حضرتِ سَیِّدُنا امام فخر الدِّین رازی عَلیْہ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْھَادِی آیت کریمہ ’’ فَاذْکُرُوْنِیْ أَذْکُرْکُمْ،(ترجمۂکنزالایمان:تو میری یاد کرو میں  تمہارا چرچا کروں  گا۔) (پ۲،البقرۃ :۱۵۲) کے تَحت اِرشاد فرماتے ہیں  :’’ کہ تمام عِبادات ذِکر کے تَحت داخل ہیں  ۔ ‘‘ (تفسیر کبیر،پ۲،البقرۃ،تحت الایۃ: ۱۵۲،۲/۱۲۴)
	لہٰذا نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود پڑھنا عِبادت ہے اور تمام عِبادات ذِکر کے تحت داخل ہیں  تو حاصل کلام یہ ہواکہ دُرُود پڑھنا ذِکر کے تَحت داخل ہے۔ بلکہ بعض بُزُرگانِ دین کے نزدیک تودُرُودِ پاک ذکرِ الٰہی کی اَعلیٰ ترین قسم ہے جیساکہ 
	علامہنَبْہانی قُدِّ سَ سرُّہُ النُّورانی فرماتے ہیں  :’’دُرُود شریف سے ذِکر کی تَجدید ہوتی ہے، بلکہ یوں  کہنا چاہیے کہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر