Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
158 - 645
بیان نمبر:15
دُرُودِ پاک کی رَسائی 
	امامُ الانصاروَالمُہاجِرین ، مُحِبُّ الفُقَرائِ وَالْمَساکِین،جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ دِلنشین ہے:’’دُرُود پڑھنے والے کے دُرُود کی اِنتہا عَرش سے نیچے  نہیں   ہوتی اورجب وہ دُرُود میرے پاس سے گُزرتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے۔ اے فِرِشتو! اس دُرُود بھیجنے والے پر اسی طرح دُرُود بھیجو جیسے اس نے میرے نبی محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجا۔‘‘ (کنز العمال،کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ،۱۲۵۴حدیث ۲۲۲۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُرُودِ پاک کی بَرَکتوں  کے بھی کیاکہنے! عَلاَّمہ اُقْلِیْشِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغَنِیفرماتے ہیں  : ’’کون سا عمل اَرفَع ہے اور کون سا وَسیلہ ایسا ہے جس کی شَفاعت زِیادہ قبول ہوتی ہے اور کون سا عَمل زِیادہ نَفْع بَخش ہے اس ذاتِ اَقدس پر دُرُود پڑھنے سے جس پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے تمام فِرِشتے دُرُود بھیجتے ہیں  جس کو دُنیا و آخرت میں  عَظِیْم قُرب کے لیے مَخصُوص کیا گیا ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود بھیجنا سب سے عَظِیْم نُور