Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
157 - 645
 مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں  اور نِیَّت کرلیں  کہ ہم بھی دُنیاوعُقْبیٰ کی کامرانیوں  کے حُصُول کے لئے سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں  خُوب خُوب دُرُودِپاک پڑھنے کی عادت بنائیں  گے۔ 
	اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں  حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلام کی ذاتِ طَیبہ پرکثرت سے  دُرُودِپاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمااور ہمیں  دُرُود وسَلام کی بَرَکتوں  سے مالا مال فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭


نیکی کی دعوت کی فضیلت
 امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدّیق رَضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں  کہ اے لوگو !بھلائی کا حکم دو ،بُرائی سے مَنْع کروتُمہاری زندَگی بخیر گزرے گی۔ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضی شیرِ خداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں  کہ تبلیغ بہترین جِہاد ہے ۔(تفسیرِ کبیر، ۳/۳۱۶)