ہے، محَاسِن نَبوِیَّہ دل میں گھر کر جاتی ہیں اور کثرتِ دُرُود شریف سے صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تَصَوُّر ذِہن میں قائم ہوجاتا ہے اورخُوش نصیبوں کو دَرَجۂ قُربتِ مُصْطفوِی حاصل ہوجاتا ہے اورخَواب میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا دیدار ِ فیضِ آثار نصیب ہوتا ہے۔ روزِ قیامت مَدنی تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے مُصافَحہ کی سَعادت نصیب ہوگی، فِرِشتے مرحبا کہتے ہیں اور مَحَبَّت رکھتے ہیں ، فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں سے چاندی کی تختیوں پر لکھتے ہیں اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں اور فِرِشْتْگانِ سیّاحِین (زمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے) اُس کے دُرُود شریف کومَدَنی سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ بے کس پناہ میں پڑھنے والے اور اس کے باپ کے نام کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔ (جذبُ لقلوب، ص۲۲۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُضُورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرُودِپاک پڑھنے کے دُنْیَوِی اور اُخْرَوِی فَوائدِ کثیرہ سُن کر یقینا ہم بھی اس بات کے مُتَمنّی ہونگے کہ ان فُیوض و بَرَکات سے ہمیں بھی حصّہ ملے ،تو آئیے اپنی اس نیک خَواہش میں کامیابی پانے کیلئے تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیرغَیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے مَہکے مَہکے مُشکبار