Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
155 - 645
	حضرتِ سیِّدُناعلّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوی مزید فرماتے ہیں  :’’ دُرُود شریف سے مُصیبتیں  ٹَلتی ہیں  ، بِیماریوں  سے شِفاء حاصل ہوتی ہے، خوف دُور ہوتا ہے،ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہی، دُشمنوں  پرفتح حاصل ہوتی ہے، اللّٰہ(عَزَّوَجَلَّ)کی رِضا حاصل ہوتی ہے اور دل میں  اُس کی مَحَبَّتپیدا ہوتی ہے، فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں  ، اَعمال کی تَکمیل ہوتی ہے، دل و جان اور اَسباب ومال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، پڑھنے والاخُوشحال ہوجاتا ہے، بَرَکتیں  حاصل ہوتی ہیں  ، اَولاد دَر اَولاد چار نسلوں  تک بَرَکت رہتی ہے۔‘‘(جذبُ القلوب،ص۲۲۹)
دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے،سَکَراتِ موت میں  آسانی ہوتی ہے، دُنیا کی تَباہ کاریوں  سے خَلاصی (یعنی نَجات) ملتی ہے، تَنگدَستی دُور ہوتی ہے، بھولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں  ، مَلائکہ دُرُودِ پاک پڑھنے والے کو گھیر لیتے ہیں  ، دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گزرے گا تو نُور پھیل جائے گا اور وہ اُس میں  ثابِت قَدم ہو کر پلک جھپکنے میں  نَجات پاجائے گااورعَظِیْم تَرسَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام تاجدار ِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں  پیش کیا جاتا ہے، رحمتِ عالمیان ،سرورِ ذیشان  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامکی مَحَبَّت بڑھتی