Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
154 - 645
 والے (نبی) پر، اے ایمان والو! ان پر دُرُود اور خُوب سَلام بھیجو۔‘‘(درۃ الناصحین ،المجلس السابع والاربعون فی فضیلۃ القران، ص۱۸۱)
	دُرُود وسَلام پڑھنے والے اِسلامی بھائیو! آپ کو مُبارک ہو،  حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ القوی ’’جَذْبُ القُلُوب ‘‘ میں  فرماتے ہیں  :’’ جب تم ایک بار دُرُود شریف پڑھتے ہو تو اللّٰہ(عَزَّوَجَلَّ) دس بار رَحمت بھیجتا ہے، دس گناہ مِٹاتا ہے ،دس دَرَجات بُلند کرتا ہے، دس نیکیاں  عطا فرماتا ہے، دس گناہ مِٹاتا ہے ،دس غُلام آزاد کرنے کا ثواب (التر غیب  والتر ھیب، کتاب الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۲، حدیث: ۲۵۷۴)  اور بیس غَزْوات میں  شُمُولیت کا ثواب عطا فرماتا ہے۔ (فردوس الاخبار،باب الحاء، ۱/۳۴۰ ،حدیث:۲۴۸۴) دُرُود ِ پاک سببِ قَبُولیتِ دُعا ہے، (فردوس الاخبار، باب الصاد، ۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴)  اِس کے پڑھنے سے شَفاعتِ مُصْطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمواجب ہوجاتی ہے۔ (معجم الاوسط،من اسمہ بکر،۲/ ۲۷۹، حدیث: ۳۲۸۵) مُصْطفیٰ جانِ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کابابِ جنّت پر قُرب نصیب ہوگا، دُرُود پاک تمام پَریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تَکمیل کے لیے کافی ہے، (درمنثورپ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ:۵۶، ۶/ ۶۵۴ ملخصاً) دُرُودِپاک گُناہوں  کا کَفَّارہ ہے۔(جلاء الافہام، ص۲۳۴) صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صدقہ سے بھی اَفْضَل ہے۔‘‘ (جذبُ القلوب، ص۲۲۹)