بیان نمبر:14
100حاجتیں پُوری ہونے کا وَظِیفَہ
رَحمتِ عالمیان ، سَرورِذِیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ رَحمت نشان ہے:’’مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ مِاءَۃَ مَرَّۃٍ،یعنی جو شخص یومیہ مجھ پر 100مرتبہ دُرُود بھیجے گا‘‘ قَضَی اللّٰہُ لَہُ مِاءَۃَ حَاجَۃٍ،یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس کی 100حاجات پُوری فرمائے گا، سَبْعِیْنَ مِنْہَا لِاٰخِرَتِہٖ وَ ثَلاَثِیْنَ مِنْہَا لِدُنْیَاہُیعنی ان میں سے ستّر آخرت کی اور تیس دُنیا کی حاجات ہوں گی۔‘‘ (کنز العمال ،کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ، ۱ /۲۵۵،الجزء الاول ،حدیث: ۲۲۲۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم غور کریں تو ہمیں اس بات کا بَخُوبی اَندازہ ہوسکتا ہے کہ فِی زَمانہ ہم میں سے تقریباً ہر شخص ہی ہَمہ وَقت نجانے کتنی پَریشانیوں میں گِھرا ہوا ہوتا ہے مگر قربان جائیے ،مَحبوبِ ربُّ العلمین، خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرکہ جن کا فرمانِ دِلنشین آپ نے سَماعت فرمایاکہ’’جوشخص دن بھر میں سو بار میری ذات پردُرُودِ پاک پڑھ لیا کرے گاتواس کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی سو حاجتیں پُوری فرمادے گا۔‘‘ تو کیوں نہ ہوکہ ہم بھی اپنی حاجات کی تکمیل کیلئے اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھ لیا کریں ۔