و امین عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیم یہ تجویز ملی کہ گھر میں داخل ہوتے وَقت میری ذات پرگُلہائے دُرُود وسلام نچھاور کرنے سے تُمہارے مَصائب و آلام دُور ہوجائیں گے ۔اور پھر ایساہی ہواکہ نہ صِرف اس کے بلکہ اس کے سبب اس کے پڑوسیوں اورقَرابت داروں کے دُکھوں کا مَداوا بھی ہوگیا۔ اسی ضِمن میں ایک اِیمان اَفروز حکایت سنئے اور خوشی سے سر دُھنئے ۔ چنانچہ
چہرہ سفید اور وَرْم دُور ہوگیا
حضرت سَیِّدُناسُفْیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’میں حج کررہا تھا (اسی دوران) ایک نوجوان آیا، جوہر قدم پر ’’اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ‘‘کا وِرْد کررہا تھا ،میں نے اس سے پوچھا:کیا تم جان بوجھ کر ہر جگہ دُرُودِپاک پڑھ رہے ہو؟‘‘اس نے جواب دیا:’’جی ہاں ۔‘‘ پھر اس نوجوان نے مجھ سے پوچھا :آپ کون ہیں ؟میں نے کہا :میں سُفْیان ثَوری ہوں ۔ اس نے پوچھا: وہی سُفْیان ثَوری جو عِراق میں رہتے ہیں ؟میں نے کہا : ’’جی ہاں ۔ ‘‘ نوجوان نے کہا:کیا آپ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مَعْرِفَت رکھتے ہیں ؟ میں نے جواب دیا:’’ جی ہاں ۔‘‘اس نے پھر پوچھا: آپ نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مَعْرِفَت کیسے حاصل کی؟ میں نے کہا :اس دلیل سے ’’وہی تو ہے جو رات کو دن میں او ر دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی صُورت بناتا