Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
138 - 645
بیان نمبر :13
رِزْق میں  کُشادگی کا راز
	سَعَادَۃُ الدَّارَیْنمیں  ہے جَاءَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ایک شخص دَربارِ رسالت میں  حاضِر ہوافَشَکَا اِلَیْہِ الْفَقْرَ وَضِیْقَ الْعَیْشِ وَالْمَعَاشِاور فَقر و فاقہ اورتنگیٔ مَعاش کی شِکایت کی تو مَحبوبِ ربِّ ذُوالجَلال ، شَہنشاہِ خُوش خِصالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’اِذَادَخَلْتَ مَنْزِلَکَ فَسَلِّمْ اِنْ کَانَ فِیْہِ اَحَدٌ اَوْ لَمْ یَکُنْ فِیْہِ اَحَدٌ، یعنی جب تم اپنے گھر میں  داخل ہو تو السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہہ لیا کروچاہے گھر میں  کوئی ہو یا نہ ہو۔پھر مجھ پر سَلام کہا کرو اورایک مرتبہ ’’قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ‘‘پڑھ لیا کرو۔‘‘اس شخص نے ایسا ہی کیا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے اس پر رِزق کھول دیا حتی کہ اس کے ہمسایوں  اور رِشتہ داروں  کو بھی اس رِزق سے حصّہ پہنچا۔  (سعادۃ الدارین،الباب الثانی فیما ورد فی فضل الصلاۃ والتسلیم …الخ ،حرف الجیم، ص۸۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُرُودِپاک کی بَرَکت سے جہاں  اُخْروی فَضائل وبَرَکات کا حُصُو ل ہوتاہے وہیں  بارہادُنْیوِی طور پربھی ایسی ایسی پریشانیاں  دُور ہوجاتی ہیں  جن کا حل بَظاہر دُشوارمَحسوس ہوتاہے جیسا کہ بیان کردہ روایت سے بَخوبی اَندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اِنتہائی فَقر وفاقہ میں  مُبتلا شخص کو بزبانِ صادق