اِسلامی بھائی اس طرح مل رہے تھے کہ جیسے مجھے برسوں سے جانتے ہوں ۔ میں نے اسی وَقت امام صاحب سے کہا ’’اب آپ آئیں یا نہ آئیں میں ہر جمعرات اِجتماع میں ضَرور آیا کروں گا۔‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں ہمیشہ ہمیشہ کی راحتیں اور بَرَکتیں حاصل کرنے کے جَذْبے کے تَحت دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ 5،6،7 اپریل 1995 ء میں مینارِ پاکستان (لاہور) میں ہونے والے صُوبائی اجتماع میں شریک ہو کر امیرِ اہلسنَّت سے مُرید ہوکر قادری عطاری بن گیا۔ کل تک گرین بیلٹ میری کمر پر تھی اور آج گرین عمامہ میرے سر پر ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتادَمِ تَحریر صُوبائی مُشاوَرت میں مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ذِمَّہ دار کی حیثیّت سے سُنَّتوں کی خِدْمت کی سَعادت حاصل کررہا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !ہمیں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بکثرت دُرُودِپاک پڑھنے کی توفیق عطافرما اور دُرُودِ پاک کی بَرَکت سے ہماری تمام مُشکلات حل فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭