Brailvi Books

غسل کا طریقہ
2 - 28
نہیں اوران کواپنے بدن ہی پرخشک کروں  گا۔چُنانچہ میں نے ایساہی کیا،واقِعی جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  َّکے کام میں ڈھیل کرے ایسے سرکش نَفس کی یِہی سزاہے ۔ (کِیمِیائے سَعادَت ج۲ص۸۹۲ )
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
		امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
نِہنگ۱؎ واژدہا مارا اگر چِہ شیرِ نر مارا
بڑے موزی کو مارا نفسِ امّارہ کو گر مارا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!ہمارے اَسلافِ کرام رَحِمَھُمُ اللہ السَّلاماپنے نفس کی چالوں  کو ناکام بنانے کیلئے کیسی کیسی مشقتیں  جَھیلتے تھے۔اس سے وہ اسلامی بھائی درس حاصل کریں  جو را ت کو اِحتِلام ہوجانے کی صورت میں  آخِرت کی خوفناک شَرم کو بُھلا کرمَحض گھر والوں سے شرماکر یا غُسل کے مُعاملے میں  سُستی کرکے ، نَمازِ فجرکی جماعت ضائِع بلکہ رَحمَہُمُ اللہُ السلام نَمازتک قَضاکرڈا لتے ہیں !جب کبھی غسل فرض ہوجائے تو نَماز کا وقت آجانے پرفوراًغسل کرلیناچاہئے۔حدیثِ پاک میں  آتا ہے: فِرِشتے اُس گھرمیں داخِل نہیں ہوتے جس میں تصویر اورکتّا اور جُنُب ( یعنی جس پر جِماع یا اِحتِلام یا شَہوت کے ساتھ مَنی خارِج ہونے کی وجہ سے غسل فرض ہوگیا )ہو ۔     ( ابوداوٗد ج۱ ص۰۹ ۱حدیث ۲۲۷)