{۳} بڑھئی گونگا ہو گیا !
حضرت سیّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی
اَمّی جان علیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ایک بڑھئی (CARPENTER) کے پاس صندوق(BOX) لینے گئیں ۔ اُس نے پوچھا :تم نے لکڑی کے صندوق کا کیا کرنا ہے؟ تو انہوں نے سچ سچ بتادیا کہ اپنے بیٹے کو اس میں ڈال کر دریا میں ڈالنا ہے، ہوسکتا ہے وہ فرعونیوں سے بچ جائے۔ اُس بڑھئی نے ان کو صندوق تو بیچ دیا لیکن اُس کی نِیَّت خراب ہوگئی اوروہ فرعون کے ان بے رَحۡم جَلاّدوں کے پاس پہنچ گیا جو بنی اسرائیل کے بچّوں کو ذَبۡح کرنے پر مقرَّ رتھے تاکہ انہیں نئے پیدا ہونے والے بچے کے بارے